فلم انڈسٹری میں گزرے ہوئے دن سنہری یادوں میں زندہ ہیں، بہار بیگم

بدھ 5 مارچ 2014 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ وبہار بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں گزرے ہوئے دن سنہری یادوں میں زندہ ہیں، ہمارے وقت میں پیسے سے زیادہ عزت کو اہمیت دی جاتی تھی، فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار ہم لوگ خود ہیں۔

(جاری ہے)

وہ کراچی پریس کلب میں پریس کلب کلچرل کمیٹی اور پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں اظہار خیال کررہی تھیں، اس موقع پر فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر اطہر جاوید صوفی، جنرل سیکریٹری عبدالوسیع قریشی، لیاقت مغل، مانڈوی والا انٹرٹینمٹ کے نواب حسن صدیقی، ذکریا پولانی ودیگر شخصیات اور صحافی حضرات بھی موجود تھے، بہار بیگم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر آج میں پہلی بار انتہائی دکھ کے ساتھ یہ بات کہہ رہی ہوں کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کی تمام امیدیں دم توڑ چکی ہیں اب کوئی معجزہ ہی اس فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرسکتا ہے، بہار بیگم نے کہا کہ ماضی میں انور کمال پاشا اور نذر الاسلام جیسے ہدایت کار تھے جو اپنے کام کو عشق سمجھ کر کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے،ماضی میں بننے والی فلموں نے فلم انڈسٹری کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا تھا،لیکن آج صورتحال مختلف ہے ۔

متعلقہ عنوان :