شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل فلم” پیڈنگٹن کا ٹیزر“ ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

بدھ 5 مارچ 2014 13:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل فلم پیڈنگٹن کا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ لاطینی امریکہ کے جنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے جو ایک خطرناک شکاری ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پورٹر کے بھی پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔ فلم میں پیڈنگٹن کا کرداراداکار کولن فرتھ نبھائینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں نکول کڈ مین،سیلی ہاکن،جولی والٹرز اور جم براڈ بینٹ شامل ہیں۔ پال کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں برس 12دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :