آرنلڈ شوارزنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار، ایکشن سے بھرپور یہ تھرلر فلم 11اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

بدھ 5 مارچ 2014 13:49

آرنلڈ شوارزنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار، ایکشن ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں ، اسی سلسلے میں سنسنی خیز فلم ”سیبوٹاج“کانیاکلپ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ اییر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی منشیات کے خاتمے کیلئے سرگرمِ عمل ایک ایسی دس رْکنی ٹیم کے گِرد گھوم رہی ہے جو اسمگلنگ کے اڈے سے ملنے والی رقم غیر قانونی طور پر چھپا لیتی ہے تاہم پراسرار طور پراس ٹیم کے اراکین قتل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

بِل بلاک ، پال ہانسن اورجَو روتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مشہور ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جوش ہولووے،سیم واشنگٹن،ٹیرنس ہاورڈ اورجَو مینگیلیئوشامل ہیں۔40ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والی ایکشن سے بھرپور یہ تھرلر فلم 11اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :