اوباما انتظامیہ نے بجٹ میں پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر امداد تجویز کردی

بدھ 5 مارچ 2014 11:17

اوباما انتظامیہ نے بجٹ میں پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر امداد تجویز کردی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) اوباما انتظامیہ نے 2015 کے بجٹ میں پاکستان کی فوجی اور سول امداد کے لئے ایک ارب ڈالر تجویز کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے 2015 کے بجٹ میں پاکستان، افغانستان اور عراق کے لئے مجموعی طور پر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تجویز کئے ہیں جس میں سے ایک ارب ڈالر کی امداد پاکستان کے لئے مانگی گئی ہے۔

ایک ارب ڈالر میں سے 28 کروڑ ڈالر فوجی امداد کے لئے ہوں گے جب کہ یقایا 72 ارب ڈالر غیر فوجی امداد کے لئے ہوں گے۔ امریکی محکمہ کا کہنا ہے تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کے بجٹ میں 0.2 فیصد کمی کی گئی ہے۔امریکی صدر نے بجٹ کی تجاویز منظوری کے لئے کانگریس کو بھیج دی ہیں، کانگریس کی منظوری کے بعد تجویز کی گئی امداد تینوں ممالک کو مختلف مراحل میں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :