دہشتگردی کا شکار تمام افراد کی موت کلاشنکوف کی گولیاں لگنے سے ہوئی ،تمام افراد کی موت کلاشنکوف کی 2 سے 3 گولیاں لگنے سے ہوئی،سر، دل، پھیپھڑوں اور جگر میں گولیاں ماری گئیں،تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ کے ٹکڑے اور دیگر شواہد حاصل کئے ،ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ

منگل 4 مارچ 2014 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء)اسلام آباد میں دہشتگردی کا شکار تمام افراد کی موت کلاشنکوف کی گولیاں لگنے سے ہوئی جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے 47پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام افراد کلاشنکوف کی 2 سے 3 گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئے، انہیں سر، دل، پھیپھڑوں اور جگر میں کلاشنکوف کی گولیاں ماری گئیں، رفاقت اعوان کو 3، فضا طارق ملک کو 2 گولیاں لگیں۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ کے ٹکڑے اور دیگر شواہد حاصل کئے، ڈیوٹی پر موجود 47 پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کہتے ہیں کہ زیادہ تر اہلکار بھاگ گئے تھے، شہید جج رفاقت اعوان کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، ان کے موبائل فون ڈیٹا میں کوئی مشکوک کال نہیں ملی۔تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دونوں خودکش حملہ آوروں نے شلوار قمیض اور خواتین کی جرابیں پہن رکھی تھیں۔