پائیدار اور مستقل قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت ،کمیٹی نے وزیرا عظم کو اپنی طرف سے آئندہ کے موثر لائحہ عمل کے بارے میں تجاویز پیش کیں،حکومتی کمیٹی کے ارکان کامشاورتی اجلاس بھی ہوا ،کمیٹی کے مستقبل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے کمیٹی کو اپنا مشاورتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کردی ، طالبان کی رابطہ کار کمیٹی سے ایک دو روز میں رابطہ کیا جائیگا ‘ عرفان صدیقی ،حکومتی جواب کے منتظر ہیں، مذاکرات سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے کسی بھی وقت کہیں بھی بیٹھنے کوتیارہیں‘ مولانا یوسف شاہ۔ تفصیلی خبر
منگل 4 مارچ 2014 22:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار اور مستقل قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔جبکہ حکومت کی تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد بھی منعقد ہوا جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے فائر بندی کے اعلان ، خیبر ایجنسی اور اسلام آباد کے واقعات کا جائزہ لیاگیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے کمیٹی کے ارکان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور و کوار ڈی نیٹر عرفان صدیقی ، میجر (ر)محمد عامر ، رستم شاہ مہمند اور رحیم اللہ یوسف زئی نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
کمیٹی نے وزیرا عظم کو اپنی طرف سے آئندہ کے موثر لائحہ عمل کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار اور مستقل امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر سطح پر کوششیں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کو طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ حکومتی کمیٹی کے ارکان کاوزیر اعظم سے ملاقات سے قبل مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں کمیٹی کے مستقبل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے قرار دیا کہ فائر بندی کے اعلان کے بعد اس طرح کے واقعات کا جاری رہنا قیام امن کیلئے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچائے گا۔ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو اپنا مشاورتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، طالبان کی رابطہ کار کمیٹی سے ایک دو روز میں رابطہ کیا جائے گا۔دوسری طرف طالبان کمیٹی کے کوار ڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ ہم بھی حکومتی جواب کے منتظر ہیں، ہم نے مذاکرات سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے کسی بھی وقت کہیں بھی بیٹھنے کوتیارہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.