چیف جسٹس نے مقامی وکیل کے مبینہ غلط رویے کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی

منگل 4 مارچ 2014 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) چیف جسٹس لاہور ہا ئیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے مقامی وکیل آفاق احمدایڈووکیٹ کے مبینہ غلط رویے کی تحقیقات کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس انوار الحق پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ۔معزز ججز صاحبان پر مشتمل کمیٹی نے آفاق احمد ایڈووکیٹ کو ا پنے مبینہ رویے اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی وضاحت کے لئے 6 مارچ کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

معزز کمیٹی نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی حکم دیا کہ مذکورہ وکیل کا کوئی کیس عدالت عالیہ میں نہ لگایا جائے تاکہ وکیل کی طرف سے مزید کسی بھی عدالتی اہلکار کو ہراساں کرنے یا بدتمیزی سے پیش آنے کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ۔چیف جسٹس نے کمیٹی ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کی روشنی میں قائم کی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کی اورنازیبا کلمات پرپنجاب بار کونسل نے شکایت موصول ہونے پر مذکورہ وکیل کا وکالت کرنے کا لائسنس معطل کر دیا تھا اور بعد ازاں غیر مشروط معافی مانگنے پر لائسنس بحال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :