جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ،چھ ایڈیشنل ججوں کوایک سال کی توسیع کی منظوری بھی دیدی گئی

منگل 4 مارچ 2014 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں منعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ نئے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی طرف سے ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے آٹھ وکلاء کے نام پیش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ان ناموں شمس محمودمرز، سکندر ذوالقرنین سلیم، فیصل زمان، شاہد جمیل، شاہ خاور، ظفر اللہ خان خاکوانی، جیمز جوزف اورسید شہباز رضوی شامل ہیں جنکی منظوری دی گئی ۔ جوڈیشل کمیشن نے عدالت عالیہ لاہور کے چھ ایڈیشنل ججوں کوایک سال کی توسیع کی منظوری بھی دی ہے۔ توسیع پانے والے معزز ججز صاحبان میں جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شعیب سعید، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس شہزادہ مظہر اور جسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :