لندن میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں آندرے آگاسی نے پیٹ سمپراس کو شکست دیدی

منگل 4 مارچ 2014 22:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) لندن میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں آندرے آگاسی نے پیٹ سمپراس کو شکست دیدی، تفریحی انداز میں ہونیوالے میچ میں شائقین کھیل کی پر جوش حمایت دونوں پلیئرز کو حاصل رہی۔

(جاری ہے)

امریکہ کے 43 سالہ آگاسی نے ہم وطن ایک سال چھوٹے پیٹ سمپراس کو میچ میں اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 3-6 اور 6-7 رہا۔دن کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے پیٹ کیش نے اینڈی مرے کے کوچ اور سابق عالمی نمبر ایک آئیوان لینڈل کو زیر کیا۔