بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں مسلسل تین بیمرزکرانے پرامپائرنے پاکستانی اسپنرعبدالرحمن کوبالنگ سے روک دیا، عبدالرحمن نے کوئی گیند کرائے بغیر آٹھ رنزدے کر ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 4 مارچ 2014 22:26

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) ایشیا ء کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں مسلسل تین بیمرزکرانے پرامپائرنے پاکستانی اسپنرعبدالرحمن کوبالنگ سے روک دیا۔ عبدالرحمن نے کوئی گیند کرائے بغیر آٹھ رنزدے کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔پاکستانی اسپنر عبدالرحمن بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا ء کپ کے میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں لائن اور لینتھ بھول گئے۔

انہوں نے مسلسل تین فل ٹاس نو بالز کیں جس پرامپائر نے انہیں بالنگ سے روک دیا۔

(جاری ہے)

رحمن کی امرل القیس کوکی گئی پہلی گیند ہاتھ سے سلپ ہوگئی اور فیلڈ امپائر یوہان کولیٹے نے اسے نوبال قراردے دیا۔ عبدالرحمن نے دوسری گیند فل ٹاس پھینکی جس پر صہیب مقصود نے امرل القیس کا کیچ لے لیا لیکن امپائرنے تھرڈ امپائرسے مشاورت کے بعد عبدالرحمن کی گیند کوبیمرقرار دیا اور ساتھ ہی عبدالرحمن کودوبارہ بیمر نہ کرانے کی وارننگ بھی جاری کردی۔ عبدالرحمن نے وارننگ کے باوجود تیسری گیند بھی فل ٹاس پھینکی جس پر انعام الحق نے اسے باؤنڈری کے پار پہنچادیا۔ امپائر نے عبدالرحمن کو فوری طور پر بالنگ سے روک دیا۔ عبدالرحمن نے بغیر کوئی گیند پھینکے آٹھ رنز دے دئیے جوایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :