آفریدی کی تیسری مرتبہ18بالوں پر نصف سنچری

منگل 4 مارچ 2014 21:35

آفریدی کی تیسری مرتبہ18بالوں پر نصف سنچری

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) ایشیاء کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آفریدی نے تیسری مرتبہ18بالوں پر نصف سنچری بنائی ، آفریدی کی سنچری 7چھکوں اور 2چوکوں سے مزین تھی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آفریدی 1996ء میں سری لنکا کیخلاف اور 2002ء میں ہالینڈ کے خلاف 18بالوں پر نصف سنچری بنا چکے ہیں ۔ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ جے سوریا کے پاس ہے جو اُس نے 1996میں پاکستان کیخلاف17بالوں پر نصف سنچری بنا کر قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :