قومی اسمبلی میں دو نجی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیئے گئے ،ایک بل اگلے اجلاس تک موخر

منگل 4 مارچ 2014 19:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی میں منگل کو ارکان کے دو نجی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیئے گئے جبکہ ایک بل کو اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز کی طرف سے مجموعہ تعزیرات پاکستان1860ء اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898ء اور قانون شہادت آرڈر 1984ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قانون ترمیمی بل2014ء پیش کیا گیا جبکہ ڈاکٹر روشن رمیش لال کی طرف سے پاکستان میں رہائش پذیر ہندوؤں کیلئے احکام وضع کرنے کا بل ”ہندوشادی بل 2014ء “ پیش کیا گیا ان بلوں کو مزید کارروائی کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا پیپلزپارٹی کے ایاز سومرو کی طرف سے سرکاری ملازمین (ضم شدہ ،تقرربذریعہ تبادلہ) کی تقرری اورملازمتوں کاتسلسل بل 2014ء وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی طرف سے مخالفت کئے جانے پر اگلے سیشن تک کیلئے موخر کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :