پنجاب حکومت اور چینی گروپ کے درمیان حلال فوڈ اور لائیوسٹاک کے فروغ میں تعاون پر اتفاق،پاکستان اور چین کو لائیوسٹاک اور حلا ل فوڈ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب، دنیا بھر میں حلال فوڈ کی مانگ بڑھ رہی ہے،پاکستان چین کو حلال فوڈ برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے‘ چینی وفد سے گفتگو
منگل 4 مارچ 2014 19:11
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو لائیوسٹاک کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر اہم مقام حاصل ہے اور ڈیری اور گوشت کے شعبے کو فروغ دے کر قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، پاکستان میں لائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور چین عظیم دوستانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔
دونوں ملکوں کو لائیو سٹاک اور حلا ل فوڈ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وہ منگل کے روز یہاں سی سی پی آئی ٹی چنگھائی گروپ کے چیئرپرسن وینگ چی ہوئی کی قیادت میں حلا ل فوڈ، لائیوسٹاک اور کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ چینی وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔صوبائی وزرأ چودھری محمد شفیق، ڈاکٹر فرخ جاوید، بلال یاسین،معاون خصوصی ارشد جٹ ،متعلقہ سیکرٹریز اور پاکستان کارپٹ مینوفیکچرز اور ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر نذیر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.