پاکستان خطے میں کسی بھی ملک کی بالادستی ہر گز قبول نہیں کرے گا، سرتاج عزیز
منگل 4 مارچ 2014 17:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی بھی دوسرے ملک کی بالادستی کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔قومی اسمبلی میں حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو داخلی سلامتی کی پالیسی کا حصہ بھی بنایا جائے گا، داخلی صورتحال کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ جمہوری اداروں اور معاشرے کے تمام طبقوں کے تحفظ سے یقیناً اقوام عالم میں پاکستان کا تشخص بہتر ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کا دوسرا جزو اقتصادی ترقی ہے جس میں دوسرے ملکوں کے ساتھ امداد سے تجارت کی طرف تبدیلی کی گئی ہے، خارجہ پالیسی کا تیسرا مقصد ملک کی جغرافیائی اہمیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے جس سے علاقائی اور دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ کسی بھی تجارتی معاہدے میں ملکی مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ابھی تک حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور حکومت امریکی دباؤ کی وجہ سے اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹی، ایران پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے بعد منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اسے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی خدشات کو ترجیح دینا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.