بینک الفلاح اور ملر اینڈ فپس پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ کا آغاز کریں گے

منگل 4 مارچ 2014 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) اور مولر اینڈ فپس (M&P)نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت مولر اینڈ فپس کو بینک کا سُپر ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنے ریٹیل آؤٹ لیٹ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو برانچ لیس بینکنگ کی خدمات مہیا کرسکے۔ دونوں ادارے ایک ساتھ مل کر جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی آبادی کے وہ بڑے طبقات جنہیں بینک کی خدمات میسر نہیں یعنی (Unbanked)اور جو بینک کی خدمات کم استعمال کرتے ہیں یعنی (Under banked)کو مالیاتی حل فراہم کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عاطف باجوہ نے کہا کہ ” پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے قدیم ڈسٹری بیوشن کمپنی مولر اینڈ فپس کے ساتھ کام کرناادائیگیوں کے ایک متبادل نظام کو تخلیق کرنے کا ہمارا ایک جدت طراز اقدام ہے۔

(جاری ہے)

مولر اینڈ فپس کے وسیع اور ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے ہم اپنی برانچ لیس بینکنگ کو بڑے پیمانے پر بڑھائیں گے، ہمیں امید ہے کہ اس شراکت کے تحت ہم باہمی اتفاق سے مختلف الجہت مہارت کی معاونت سے پاکستان میں مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کریں گے ۔

“مولر اینڈ فیپس کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او، کامران نشاط نے کہا کہ ”پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ کی طویل المدتی ترقی کے لئے ادائیگیوں کا ایک مستحکم بنیادی ڈھانچہ انتہائی اہم ہے۔ برانچ لیس بینکنگ کے ماحول میں ایجنٹ نیٹ ورک منیجمنٹ بہت اہمیت رکھتا ہے اور آئندہ اس کا درست طور پر کام کرتے رہنا جدت طراز کاروباری اور پیشہ ورانہ انتظام پر منحصر ہوگا۔

مولر اینڈ فپس اپنی مہارت اور بنیادی ڈھانچے کو وسیع رسائی کے حامل ایک ایجنٹ کی حیثیت سے مزید توسیع دیتے ہوئے پاکستان بھر میں مالیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔ہمارے خیال میں مزید بینکوں کو دور دراز شہری علاقوں اور دیہی آبادیوں کومالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے پاکستان بھر میں مولر اینڈ فپس کی موجودگی سے استفادہ کرنا چاہئے۔“ بینک الفلاح نے حال ہی میں G2P (BIPS اور وطن کارڈ اسکیمز) کی ادائیگیوں کے ذریعے اپنی برانچ لیس بینکنگ کی صلاحیتوں کو خوب وسیع کیا ہے اور مولر اینڈ فیپس کے ساتھ مذکورہ تازہ ترین تعاون ملک بھر میں ”مالی لین دین“ کے فروغ میں ایک اور قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :