ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ جاری

منگل 4 مارچ 2014 17:36

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان، انٹر بینک میں ڈالر ایک سو چار روپے پچانوے پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے اسی پیسے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدی ادائیگی کی مد میں چھ کروڑ ڈالر کی طلب کے باعث انٹر بینک میں روپے کی قدر میں سات پیسے کمی سے ڈالر ایک سو چار روپے پچانوے پیسے پر پہنچ گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید دس پیسے مہنگا ہوکر ایک سو پانچ روپے اسی پیسے میں فروخت کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل بھی بڑھے گا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا، جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :