ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو توانائی منصوبوں کیلئے قرضہ دیگا

منگل 4 مارچ 2014 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) ایشیائی ترقیاتی بینک تین سال میں پاکستان کو توانائی کے نئے منصوبوں کے لئے تین ارب ڈالر سے زائد قرضہ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ قرضہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نئے منصوبوں کی تکمیل کے لئے پاکستان کو سال دوہزار چودہ سے دوہزار سولہ کے دوران دیا جائے گا، جس کی مالیت تین ارب پچیس کروڑ ڈالر ہے، جس میں سے سالانہ ایک ارب چھ کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے، مجموعی قرضے میں سے چھبیس فیصد کا اجرا مختلف اقساط کی صورت میں کیا جائے گا، بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ اہم اصلاحات کا متقاضی ہے، جہاں پیداوار سے کم میں بجلی کا یونٹ فروخت کیا جا رہاہے، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنز کی بہتری اور بحالی کے لئے سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :