آٹھ ماہ کے دوران مہنگائی نے 8.7فیصد تک بڑھ کر گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا

منگل 4 مارچ 2014 17:36

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مہنگائی نے 8.7فیصد تک بڑھ کر گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ ڈالا ‘ٹماٹر،آلو اور پیاز سب سے زیادہ مہنگے ہوئے۔ نان فوڈ آئٹمز میں کاسمیٹکس اوربجلی نے مہنگائی کے جھٹکے لگائے۔جولائی 2013ء سے فروری 2014ء کے دوران مہنگائی نے 8.7فیصد تک بڑھ کر گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑا۔

(جاری ہے)

آٹھ ماہ کی مہنگائی ریس میں ٹماٹر کی قیمتیں ترپن فیصد اضافے کے ساتھ سب سے بلند رہی،پیاز انچاس فیصد اورآلو انتالیس فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ فروری 2013ء کے مقابلے میں 2014ء کے دوران مہنگائی دوڑ میں آلو سب سے آگے رہا اور قیمت میں پینتیس فیصد اضافہ ہوا۔ تازہ سبزیاں 23، دالیں 19، آٹا 16 جبکہ سگریٹ 16 فیصد مہنگے ہوئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نان فوڈ آئٹمز میں پوسٹل سروسز 24اور کاسمیٹکس نے 19 فیصد خرچے بڑھائے جبکہ بجلی نے 15 فیصد بڑھ کر جھٹکے لگائے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو توانائی منصوبوں کیلئے قرضہ دیگا

متعلقہ عنوان :