سہراب گوٹھ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 4 مارچ 2014 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) سہراب گوٹھ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ گذشتہ روز ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ایک ٹارگٹ کلر کی شناخت ثمر عباس کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں 6 ملزمان پیر رحمان، شیر باز، فضل واحد، خان ولی، محمد راحیل اور یاسر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے 4 دستی بم، رپیٹر اور 5 پستول برآمدکیئے گئے۔ ادھر گذشتہ روز ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ایک ٹارگٹ کلر کی شناخت ثمر عباس کرلی گئی ہے۔ ملزم ثمر عباس ایک کالعدم تنظیم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا سرغنہ تھا۔

متعلقہ عنوان :