ریلوے نے چین کی کمپنی سے 30ڈیزل جنریٹر زلینے سے انکار کر دیا ،کمپنی کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

منگل 4 مارچ 2014 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء ) پاکستان ریلوے نے چین کی کمپنی سے 30ڈیزل جنریٹر زلینے سے انکار کر دیا ، چینی کمپنی نے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق حکومت نے چینی کمپنی سے 30ڈیزل جنریٹر زخریدنے کا فیصلہ کیاتھا جن کی مالیت 20کروڑ روپے بنتی تھی ۔ چینی کمپنی نے یہ جنریٹرکراچی پورٹ پر بھجوادئیے ہیں لیکن محکمہ ریلوے نے جنریٹر زلینے سے انکار کر دیا ہے جس پر چینی کمپنی نے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :