لوگ پیپلز پا رٹی کی کارکن کش پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں‘سردار سکندر حیات خان

منگل 4 مارچ 2014 17:12

نکیال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء )سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیا ت خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے بلوچ الیکشن کے بعد جس سیا سی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا اس سے ریا ستی تشخص کا جنازہ نکل گیا ہے سیا سی شہید بننے کے لیے اتنا بکھیڑا کر نے کے بعد اب پہلی تنخواہ پر بحالی کے لیے جتن کر رہے ہیں لیکن آزاد کشمیر کی عوام اتنی کم عقل نہیں ہے کہ وہ چوہدری مجید کی ڈرامہ بازیا ں نہ سمجھ سکیں- لوگ پیپلز پا رٹی کی کارکن کش پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اس لیے عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے لوگ ناکامیوں سے سیکھتے ہیں لیکن یہ چیختے ہیں اور چیخنے چلانے سے صرف جان بچائی جا سکتی ہے حکومت نہیں -انہوں نے کہا کہ یہا ں ریا ستی اور غیر ریاستی جماعتوں کی اصطلاح بڑی عام ہو رہی ہے وہ ریاس تی جماعتیں جن کی حچیت چند سو ووٹ رہ گئی ہے ان اسے میرا سوال ہے کہ آزاد کشمیر میں غیر ریا ستی فوج نہیں ہے اس کے بارے میں ان کا کیا خیا ل ہے حقیقت یہ ہے کہ پا کستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اس کے لیے مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو لوگوں کی خدمت کر سکتی ہے اور اداروں کا وقار بلند کر سکتی ہے -انہوں نے اسلا آباد واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اس واقع میں بہت قیمتی جانیں چلی گئی ہیں دہشت گردی کی حالیہ لہر نے عوام کے اندر ایک خوف کی لہر پیدا کر دی ہے یہی قوت ہے کہ قوم ان طاقتوں کے خلاف متحد ہو جائے اور ملکی سلا متی کو یقینی بنا ئے -