اسلام آباد واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروا کر حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے‘سیدریاض حسین شاہ

منگل 4 مارچ 2014 14:43

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) اسلام آباد واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروا کر حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے حملہ آوروں کا نشانہ بننے والے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میاں محمد اسلم انتہائی دیانتدار آفیسر تھے ان کی کمی صدیوں پوری نہیں ہوگی موصوف نے ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح ہر معاملے میں سرپرستی کی ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور کیمپس سید ریاض حسین شاہ نے ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میاں محمد بشیر، اظہر اقبال، محمد ندیم چوہدری، محمدصادق چوہدری، فیضان حسین بخاری، محسن نقوی، راجہ محبوب حسین نارمہ، پروفیسر راشد اکرم، پروفیسر ہارونہ سکندر، مرزا مظہر اور دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میاں محمد اسلم کی تعلیمی خدمات کو بھرپور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :