سی ٹی او کی ہدایت پرایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی زیر نگرانی ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام جاری

منگل 4 مارچ 2014 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ سکولوں کے بچوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی اورمحفوظ ڈرائیونگ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز چوہدری محمد اظہر کی نگرانی میں" ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام" جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ " ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام" سے طلبہ کا مستقبل محفوظ کیا جا رہا ہے یہی طلبہ مستقبل میں نہ صرف خود بلکہ اپنے بڑوں،بہن بھائیوں اور دیگر دوستوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کرے بارے تلقین کریں گیں۔

ٹریفک اسکاؤٹس کو دیکھتے ہوئے دیگر طلبہ بھی ان کی پیروی کریں گیں جس سے منظم ٹریفک سسٹم میں مزیدبہتری آئیگی۔ اب تک مصروف اور اہم شاہراؤں پر واقع 30سے زائد سکولوں سے رضاکارانہ طور پر160طلبہ کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری نے کہاکہ ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جائیگا ،ٹریفک مسائل کے خاتمے اور منظم ٹریفک کے حصول کیلئے عوامی حلقوں کا تعاون بے حد ضروری ہے۔

ٹریفک اسکاؤٹس ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ طلبہ رضاکارانہ طور پراپنے اپنے سکولوں کے باہر صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے وقت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں ٹریفک وارڈنز کی مدد کریں گے ۔ٹریفک اسکاؤٹس اپنے سکول کے طلبہ کو سڑک پار کروانے اور سکول کے باہر رانگ اور ڈبل پارکنگ ختم کروانے میں مدد کریں گے۔سہیل چوہدری نے کہ سکول اور کالج کی انتظامیہ ٹریفک اسکاوٹس پروگرام میں شمولیت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن0421915اور انچارج ایجوکیشن یونٹ03042222672 سے رابطہ کر سکتی ہے۔