نرگس کی بطور اداکارہ آخری فلم ” دنیا “ 8مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

منگل 4 مارچ 2014 14:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) اداکارہ نرگس کی بطور اداکارہ آخری فلم دنیا “ 8مارچ کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس شوبز کو خیر باد کر چکی ہیں اور بطور اداکارہ ان کی آخری فلم دنیا “ 8مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم کی نمایاں کاسٹ میں اداکار معمر ، صائمہ نور ، شفقت چیمہ اور ریمبو ، گوشی خان شامل ہیں ۔ جس کے ہدایتکار شاہد رانا ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نرگس کی فلم ” نصیبو “ 28فروری کو ریلیز ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :