اداکارہ صوبیہ خان نے الحمرا کو دوبارہ اپنا مسکن بنا لیا

منگل 4 مارچ 2014 14:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) اداکارہ صوبیہ خان نے الحمرا کو دوبارہ اپنا مسکن بنا لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ صوبیہ خان فلموں میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے الحمرا میں ہونے والے ڈراموں میں کام نہیں کر سکی تھیں ۔اب انہوں نے الحمرا میں اپنا دوسرا اسٹیج ڈرامہ ” چال تیری مستانی “ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ صوبیہ خان نے ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ کا آغاز الحمرا سے کیا جس کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ حال ہی میں میری فلمی مصروفیات اس قدر زیادہ تھیں جس کی وجہ سے میں الحمرا میں ہونے والے ڈراموں میں کام نہیں کر سکی ۔ انہوں نے کہا کہ الحمرا واحد اسٹیج ادارہ ہے جہاں کا ماحول انتہائی خوشگوار اور فیملیز کے لئے دلکش ہے ۔

متعلقہ عنوان :