پنجاب حلقہ بندیاں کیس،وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے،الیکشن کمیشن

منگل 4 مارچ 2014 12:54

پنجاب حلقہ بندیاں کیس،وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے ، صوبوں کے قوانین خلاف آئین قرار دیئے جائیں۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب کی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے وفاقی سطح پر قانون سازی کی جائے ۔ اس حوالے سے صوبوں کے قوانین خلاف آئین قرار دیئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی حد تک ہائیکورٹ حلقہ بندیوں کے قانون کو خلاف آئین قرار دے چکی ہے۔ہائیکورٹ کے حکم پرعمل درآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو قانونی اختیار دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔