ایشیا کپ، بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

منگل 4 مارچ 2014 12:47

ایشیا کپ، بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

میرپور، ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) ایشیا کپ کرکٹ کے آٹھویں میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ، میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں، انجرڈ شرجیل خان کی جگہ فواد عالم جبکہ جنید خان کی جگہ عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلادیش نے ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں، شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج کا میچ رسمی ہے، سری لنکا اور پاکستان پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے گذشتہ پانچ ون ڈے میچز میں شکست کھا چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ٹورنامنٹ میں قابل ذکر کارکردگی پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں جبکہ مشرفی مرتضیٰ کی غیر موجودگی میں بولنگ اٹیک بھی غیر موثر ثابت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف یادگار فتح کی بدولت پراعتماد ہے۔میچ کے بارے میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈز پر سخت حریف ثابت ہوتی ہے، وہ ابتدائی دومیچز میں شکیب الحسن کی کمی محسوس کررہی تھی، ان کی واپسی سے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلہ بلند ہوں گے۔دوسری جانب ہوم سائیڈ کے قائد مشفق الرحیم کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہمیں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :