اسلام آباد کچہری حملہ بہت نازک معاملہ ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

منگل 4 مارچ 2014 12:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے اسلام آباد کچہری حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بہت نازک معاملہ ہے، سمجھ نہیں آتا اس واقعے کی مذمت کس طرح کی جائے۔

(جاری ہے)

کراچی میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ اس موقع پر ثابت قدمی کی ضرورت ہے،مایوسی کے اندھیرے جلد ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثابت قدمی سے دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کچہری حملہ بہت نازک معاملہ ہے،یہ عمل انتہائی سفاکانہ، بزدلانہ اور شرمناک ہے۔