طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی آج وزیراعظم سے ملاقات کرےگی

منگل 4 مارچ 2014 12:30

طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی آج وزیراعظم سے ملاقات کرےگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی آج سہ پہر وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی۔ حکومتی کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سےصورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، حکومتی کمیٹی کےارکان وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل مشاورتی اجلاس بھی کریں گے جس میں کمیٹی کےمستقبل سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائےگا۔

(جاری ہے)

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں مختلف آراء پائی جاتی ہے۔ میجر عامر کمیٹی ختم کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی حکومتی جواب کے منتظر ہیں، ہم نے مذاکرات سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے، کسی بھی وقت کہیں بھی بیٹھنےکوتیارہیں۔ طالبان کی جانب سے سیز فائر کے بعد حکومت اور طالبان کی کمیٹی کامشترکہ اجلاس نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :