جنوبی افریقہ ، گریم اسمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

منگل 4 مارچ 2014 12:19

جنوبی افریقہ ، گریم اسمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر ..

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق گریم اسمتھ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں ٹخنے کی انجری کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور کررہا تھا۔گریم اسمتھ نے کہا کہ ملک اور کرکٹ ٹیم کیلیے بہت کچھ چھوڑ کر جارہاہوں۔ مجھے نہایت ہی قابل تعریف کھلاڑیوں کی قیادت کا شرف حاصل ہوا جس پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :