سرحدی محافظوں کی بازیابی پر بات چیت کے لیے ایرانی وفد پاکستان آئے گا، اغوا ہونے والے تمام اہل کار خیریت سے ہیں،ایرانی رکن پارلیمنٹ یعقوب جدگال

پیر 3 مارچ 2014 22:45

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہاہے کہ ایرانی باڈرز سیکورٹی اہلکاروں کی رہائی لئے ایران کاایک وفد پاکستان جائے گا، اغوا ہونے والے ایران کے باڈر سیکورٹی اہل کار خیریت سے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رکن پارلیمنٹ یعقوب جدگال نے کہا کہ اغوا ہونے والے ایران کے باڈرز سیکورٹی اہل کاروں اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے پاکستان کا وفد ایران آیا ہے اور عنقریب ایرانی وفد بھی اسی قسم کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کا دور کرے گا۔

(جاری ہے)

ایران کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ اغوا ہونے والے ایران کے باڈر سیکورٹی اہل کار خیریت سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :