چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری تمام سیکورٹی حفاظتی اقدامات کو پس پشت ڈال کر پمز ہسپتال پہنچ گئے ،اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی سے زخمی وکلاء کی عیادت کی، ڈاکٹروں کو علاج معالجے کے لئے ممکنہ تمام اقدامات کی ہدایت

پیر 3 مارچ 2014 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری تمام سیکورٹی حفاظتی اقدامات کو پس پشت ڈال کر پمز ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسلام آباد کچہری میں دہشت گردی سے زخمی وکلاء کی عیادت کی زخمی وکلاء سے بات چیت کے دوران انہوں نے وکلاء کی ہمت افزائی کی اور ڈاکٹروں کو علاج معالجے کے لئے ممکنہ تمام اقدامات کی ہدایت کی ۔

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق نے فرداًفرداً ہر زخمی وکیل کے پاس جا کر عیادت کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ شدید زخمی وکلاء کو انتہائی نگداشت یونٹوں میں منتقل کیا جائے اور ان زخمی وکلاء کے علاج معالجے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ وکلاء کے علاج معالجے کے لئے حکومت غیر معمولی اخراجات کے لئے تیار رہے گی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان ، سینیٹر نجمہ حمید، سینیٹر نذہت صادق ، سینیٹر حسیب خان ، سینیٹر شیرالہ ملک نے بھی اُسی وقت ہسپتال پہنچ کر وکلاء کی عیادت کی بعدازں ہسپتال گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کچہری کے پیش نظر آج کے سینیٹ کے اجلاس میں معمول کی کارؤائی نہیں کی گی تاہم سینیٹر ز نے اس واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیازخمی وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہید ہونے والے وکلاء کے ورثاء سے تعزیت کی ۔

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخار ی نے کہا کہ اُنہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں واضع ہدایت جاری کی ہے کہ سانحہ اسلام آباد کچہری کی رپورٹ سینیٹ کے کل کے اجلاس میں پیش کی جائے محض رپورٹ کافی نہیں ہوگی اسلام آباد کچہری میں سیکورٹی پر مامور اہلکاران کی غیر موجودگی اور انتظامیہ کی مبعینہ غفلت کی ذمہ داری کا تعین بھی ضروری ہے واک تھرو گیٹ بھی کا م نہیں کر رہے تھے اس کے بارے میں بھی ذمہ داران کا تعین کرنا ہو گا یقنناً اس سانحہ میں غفلت ہوئی ہے ذمہ داری کا تعین ضروری ہے حکومتی اقدامات کیا کیے گے اس کی وضاحت بھی لازم ہے ۔

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ دارلحکومت میں دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتی نظر نہیں آرہی ضلع کچہر ی اسلام آباد میرا گھرہے ایک ایک زخمی وکیل اور ایک ایک شہید میرا اپنا بھائی اور عزیز ہے سب کے لئے میرا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ ہر شہری کی جان کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے حکومت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ، قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق نے سینیٹر ز کے ہمراہ زخمی وکلاء قاضی رفع الدین بابر ، میاں عبدالزاق ، راجہ اشتیاق، ملک فیاض ، شاکر حسین قادری ، محمد حسینین ، محمد خالق کیانی، کی عیادت کی ۔

متعلقہ عنوان :