ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی ،بھاری تعداد میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونیوالا دھماکہ خیز مواد ،راکٹ لانچر اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کر لئے

پیر 3 مارچ 2014 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) ضلع ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناکر بھاری تعداد میں دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا دھماکہ خیز مواد راکٹ لانچر ڈیٹو نیٹرز مذکورہ موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلی گئی تفصیلات کے مطابق ایف سی نے ایک کارروائی کے دوران ضلع ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناکر 80کلو دھماکہ خیز مواد 500ڈیونیٹر راکٹ لانچر 10مذکورہ موٹرسائیکلیں اور دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا دیگر سامان برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی یا اس کے ارد گرد کے علاقوں میں دہشتگردی کا پروگرام بنایا تھا تاہم ایف سی کی بروقت کارروائی کے باعث دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی گئی اور بھاری تعداد میں دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا سامان راکٹ لانچر اور دیگر سامان برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :