مریدکے،فیروزوالا کچہری میں قیدیوں پر فائرنگ کرنے والے افراد میں ریمنڈ ڈیوس کا مدعی سمیت آٹھ افراد گرفتار،مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

پیر 3 مارچ 2014 22:02

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) فیروزوالا کچہری میں قیدیوں پر فائرنگ کرنے والے افراد میں ریمنڈ ڈیوس کا مدعی اور اس کے دو گواہوں سمیت آٹھ افراد گرفتار دہشت گردی سمیت چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی قیدیوں کے والدین کا احتجاجی مظاہرہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز فیروزوالا کچہری میں شیخوپورہ جیل سے لائے گئے قتل کے الزام میں گرفتار قیدی سید ثقلین شاہ اور اسکے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے والے افراد میں مشہور زمانہ کیس ریمنڈ ڈیوس کا مدعی عمران حیدر اور اس کے دو گواہوں سمیت آٹھ افراد محمد عثمان، ثاقب جاوید ، محمد شاہد ، عثمان حیدر ،عرفان ، عمر جاوید کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کر کے انکے خلاف دہشت گردی سمیت چار مختلف دفعات 149/324/148 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر چار سال سے شیخوپورہ جیل قتل کے الزام میں بند سید ثقلین شاہ کے والدین اور عزیز و اقارب نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف جن لوگوں نے مقدمہ درج کرایا ہے اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کروائی ہے یہ مشہور زمانہ ریمنڈ ڈیوس کیس کے مدعی ہیں اب انہیں بھی ریمنڈ ڈیوس کی طرح بلیک میل کر کے لوٹنا چاہتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا انہیں انصاف فراہم کیا جائے تھانہ کی حوالات میں بند عمران حیدر اور ان کیساتھیوں نے موٴقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سید ثقلین شاہ نے ان کے بھائی کو قتل کیا دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کی گئی ڈی ایس پی احسان الٰہی کھوکھر کے مطابق قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے جو جرم کرے گا سزا پائے گا۔