طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے بعد دہشتگردی سے ثابت ہو گیا ملک دشمن قوتیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں ‘ منور حسن،یہ بات عیاں ہو چکی تخریب کاری کے پیچھے ” را“ ، ”سی آئی اے “اور ”بلیک واٹر “ کے علاوہ کسی کا ہاتھ نہیں ہوسکتا ‘ امیر جماعت اسلامی
پیر 3 مارچ 2014 22:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سیدمنورحسن نے اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے واقعہ سے ثابت ہو گیاہے کہ ملک دشمن قوتیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں اور وہ ملک میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو ہر صورت ناکام بنانا چاہتی ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں سیدمنور حسن نے کہاکہ جس طرح چند ماہ قبل مذاکرات کی پیشکش کرنے پر حکیم اللہ محسود کو ڈرون حملے کا نشانہ بنا کر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کر دیا گیا تھا ، اسی طرح طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان او رمذاکرات کو یقینی بنانے کے بعد امن دشمن قوتیں پوری طرح متحرک ہو چکی ہیں اور انہو ں نے اسلام آباد کو خون میں نہلا دیا ہے اور سازشی عناصر طالبان کی اس وضاحت کہ وہ اس میں ملوث نہیں ہیں کے باوجود دہشتگردی کے اس واقعہ کے مجرم طالبان کو ٹھہرانے کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.