اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کو آبائی علاقے میں سپردخاک کردیا گیا

پیر 3 مارچ 2014 21:59

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کو ان کے آبائی علاقے صبور میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس سے قبل سیشن جج رفاقت اعوان کی میت جب ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ ایک دوسرے سے لپٹ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جبکہ غم سے نڈھال ان کی ضعیف والدہ ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔رفاقت اعوان ایک بیٹے اور ایک بیٹی کے باپ جبکہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔

متعلقہ عنوان :