جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ثبوت اسپیکر کو پیش کردیئے
پیر 3 مارچ 2014 21:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ثبوت قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو پیش کردیئے۔
(جاری ہے)
اسپیکر ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ انہوں نے سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے 2 سی ڈیز اور چند تصاویر پر مشتمل شواہد پیش کردیئے ہیں جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تحقیقات کے بعد ملوث اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جمشید دستی نے کہا کہ ان کی کسی بھی رکن پارلیمنٹ سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے، انہوں نے صرف ضمیر کی آواز پر پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی برائیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.