کچھ ایجنساں حالات خراب کر رہی ہیں: شاہد اللہ شاہد

پیر 3 مارچ 2014 21:41

کچھ ایجنساں حالات خراب کر رہی ہیں: شاہد اللہ شاہد

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ ہم اسلام آباد واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تحریک طالبان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، کچھ ایجنساں ہیں جو حالات خراب کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعہ میں تحریک طالبان کا کوئی کردار نہیں ہم اسکی مزمت کرتے ہیں کچھ ایجنسیاں ہیں جو حالات خراب کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کے ہم نے طالبان کے تمام گروپوں کو امیر اطاعت کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تحریک طالبان کی جانب سے ایک ماہ کے لیے مکمل سیز فائر کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تاہم طالبان کے بعض گروپ بھی حالات خراب کر رہے ہیں ان پر ہماری نظر ہے۔