دہشت گردی نے بظاہر اعلان جنگ بندی کو بے معنی کردیا،فضل الرحمان

پیر 3 مارچ 2014 21:26

دہشت گردی نے بظاہر اعلان جنگ بندی کو بے معنی کردیا،فضل الرحمان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود کچہری کا واقعہ تشویش ناک ہے، دہشت گردی کے واقعے نے بظاہر جنگ بندی کے اعلان کو بے معنی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حکومتی اتحادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کل تک حکومت کی جانب سے یقین دلایا جارہا تھا کہ اسلام آباد محفوظ شہر ہے، طالبان کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود کچہری کا واقعہ تشویش ناک ہے، دہشت گردی کے واقعے نے بظاہر جنگ بندی کے اعلان کو بے معنی کر دیا ہے، حکومت کے ساتھ طالبان کو بھی ایکشن لینا چاہیے کہ ان کے اعلان کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔