سانحہ اسلام آباد،کوئٹہ میں اہم مقامات پرسیکیورٹی سخت کردی گئی

پیر 3 مارچ 2014 19:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) وفاقی دارا لحکومت کے ایف 8کچہری میں خودکش حملے کے بعد کوئٹہ میں تمام سرکاری دفاترز ہائی کورٹ بلڈنگ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ بلڈنگ کوئٹہ ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن پولیس لائن ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی اچانک سخت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں کچہری کے اندر یکے کے بعد دو خودکش حملوں میں کریکر دھماکوں کے بعد فوری طور پر پولیس انتظامیہ نے بلوچستان ہائیکورٹ سیشن کورٹ بلوچستان صوبائی اسمبلی ایم پی اے ہاسٹل ریلوے اسٹیشن ائیرپورٹ اور دیگر ریڈ زون علاقوں میں سیکورٹی بڑھادی گئی اور خاص طور پر گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانیوالے سڑک پر جو ریڈ زون کا اعلاقہ ہے سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور سیکرٹریٹ جانیوالی گاڑیوں کی بھی چیکنگ جاری رہی پولیس ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ ایک اطلاع کے مطابق کوئٹہ میں بھی کسی وقت کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کی اہم سرکاری نیم سرکاری عمارتوں اور دفاتر کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔