پاک بھارت کبڈی مقابلے میں کسی کی ہار نہیں ہوئی، یہ دونوں ممالک کی فتح ہے‘ حمزہ شہباز شریف ،کھیلوں کے میدان سجتے ہیں تو دل بھی قریب ہوتے ہیں‘ رکن قومی اسمبلی کی پاکستان انڈیا گیمز میں کبڈی میچ کے بعد گفتگو

پیر 3 مارچ 2014 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پاک بھارت کبڈی کے مقابلے میں کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ یہ دونوں ہمسایہ ممالک کی جیت ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان انڈیا پنجاب گیمز کے کبڈی میچ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کا ویژن ، دونوں ممالک کو قریب لانا اور دوستی کے رشتے استوارکرنا ہے، کھیلوں کے میدان سجتے ہیں تو دل بھی قریب ہوتے ہیں اور عوام کو بھی ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے ہمارا ویژن ہے کہ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں اور ہم بھارت سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں شرکت کیلئے مزید ٹیمیں پاکستان آئینگی اور نئے ریکارڈ بھی بنتے رہیں گے۔