نوجوانوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، شیخ آفتاب احمد ، نوجوان نسل کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے مختلف سکیموں کا آغاز کیا گیا ہے،وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورکاتقریب سے خطاب

پیر 3 مارچ 2014 19:17

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل ہے جس نے آئندہ پاکستان کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے اٹک کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹول کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پاکستان کی نوجوان نسل کو تندرست اور توانا دیکھنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے کھیلوں کے ان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی اس فیسٹول میں لاتعداد ریکارڈ ٹوٹے ہیں اور پاکستان کی نوجوان نسل نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان کی نوجوان نسل کے ذریعے ہی ملک سے ہر قسم کی برائی لاقانونیت اور توانائی کے شدید بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے مختلف سکیموں جن میں لیب ٹاپ ، یوتھ انٹرن شپ،پنجاب یوتھ فیسٹول کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا جاسکے اور ان میں مثبت سوچ پروان چڑھے جس سے ایک اعلیٰ معاشرے کی تشکیل عمل میں آئے انہوں نے اس موقع پر پنجاب یوتھ فیسٹول کے کامیاب کھلاڑیوں کی کارکردگی پرانہیں مبارکباد دی تقریب میں اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ ، مسلم لیگ (ن) کی ضلعی قیادت ، ضلع بھر کے افسران اور حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔