یوکرائن کا اپنی فوجوں کو تیاررہنے کا حکم،روسی مداخلت اعلان جنگ ہے،وزیراعظم آرسنی یتسینیوک،یوکرائنی بحریہ کے سربراہ کی بغاوت،کرائمیاسے وفاداری کا حلف اٹھالیا،روسی اقدامات امن اورسیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں،نیٹو، کرائمیا کی سرحد پر روسی فوجی خندقیں کھودنے میں مصروف،ہوائی اڈوں اور مواصلاتی مراکز پر تاحال قبضہ،شہر میں سخت کشیدگی ہے
پیر 3 مارچ 2014 19:17
کیف/واشنگٹن/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے فوج کشی کی دھمکی کے بعد یوکرائن نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم آرسنی یتسینیوک نے کہاکہ روسی صدر کی جانب سے فوجی مداخلت کا بیان دھمکی نہیں بلکہ یوکرائن کے خلاف جنگ کا اعلان ہے، جب کہ یوکرائن کی سلامتی کونسل نے بھی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا.
دوسری جانب یوکرائن کے حال ہی میں تعینات کیے گئے بحریہ کے سربراہ نے غیر تسلیم شدہ روس نواز سربراہ کی موجودگی میں کرائمیا سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا ،جبکہ نیٹو کے سربراہ نے روس سے کہا ہے کہ وہ علاقے سے اپنے فوجی نکال لیں،راسموسن نے کہاکہ روس کے اقدامات کے باعث یورپ میں امن اور سکیورٹی کو خطرہ ہے،امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری آج(منگل کو) یوکرائن کے بحران کے پیشِ نظر دارالحکومت کیف کا دورہ کریں گے،قبل ازیں معلوم ہوا کہ کرائمیا کی سرحد پر روسی فوجی خندقیں کھود رہے ہیں۔
(جاری ہے)
کرائمیا میں سخت کشیدگی ہے اور کئی جگہوں پر یوکرائن کے فوجی اڈوں پر دونوں افواج آمنے سامنے موجود ہیں۔ کرائمیا کے دارالحکومت سمفروپول کے جنوب میں واقع شہر پیریولنو میں یوکرین کے ایک فوجی اڈے کو روسی فوج نے گھیر رکھا ہے۔
تاہم سواسٹوپول میں یوکرین کے فوجی اڈے کو روس کے حمایتی مسلح افراد نے گھیرے میں لے رکھا ہے،اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی حالات کو فوری طور قابو میں لا کر براہِ راست مذکرات شروع کرنے کی بات کی ہے،دوسری جانب امریکا نے یوکرائن پر فوج کشی کی صورت میں روس کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.