کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں1ارب74کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس70.26پوائنٹس اضافے سے 25853.54پوائنٹس پر بند ہوا
پیر 3 مارچ 2014 19:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کوتیری رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 25800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں1ارب74کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.62فیصدزائد جبکہ52.58فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔
ٹریڈنگ کے دوران اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔(جاری ہے)
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس70.26پوائنٹس اضافے سے 25853.54پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے193کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ159کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ15کے حصص میں استحکام رہا ۔
سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 74کروڑ 18لاکھ 68ہزار28روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر62کھرب77ارب 43کروڑ68لاکھ 1ہزار 638روپے ہوگئی ۔پیر کو کاروباری سرگرمیاں24کروڑ 108لاکھ 37ہزار 920شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں61لاکھ 57 ہزار220شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت199.00روپے اضافے سے7499.00روپے،سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت 57.25روپے اضافے1202.25روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 439.06روپے کمی سے 8847.94روپے جبکہ آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت57.40روپے کمی سے 1090.60روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو بینک آف پنجاب کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں2کروڑ87لاکھ 55ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت17پیسے کمی سے7پیسے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں کی سرگرمیاں2کروڑ24لاکھ 94ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1روپے 37پیسے اضافے سے30.58روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 35.79پوائنٹس اضافے سے 18790.97پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس209.47پوائنٹس اضافے سے 43096.14جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس5.09پوائنٹس کمی 19277.31پوائنٹس پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.