کراچی ،ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی جانب سے امن ریلی نکالی گئی

پیر 3 مارچ 2014 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی جانب سے بدھ کو امن ریلی نکالی گئی۔ریلی ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی مزار قائد اعظم کے قریب نمائش چورنگی کے قریب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے دوران ایدھی فاونڈیشن کے رضا کار اور ایمبولینسیں بھی موجود تھیں ۔ریلی میں موجود شہریوں کی جانب سے ایدھی فاوٴنڈیشن کی مالی امداد بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی نے کہا کہ کراچی کے شہری خوف کی زندگی گزار رہے ہیں، جب لوگ صبح اپنے گھروں سے کام کے لئے نکلتے ہیں تو کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ شام کو واپس اپنے گھر پہنچے گا بھی کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو حکومتی عہدیدار ہوں اور نہ ہی پولیس اہلکار میرا کام تو صرف لوگوں کو امن کا پیغام پہنچانا ہے۔عبدالستار ایدھی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ شہر میں امن قائم کرو، انسان بنو اور انسان بنا تاکہ ہر کوئی پر امن زندگی گزار سکے۔

متعلقہ عنوان :