کراچی، سینٹرل جیل سے 3موبائل فون جیمرز ہٹانے کے باوجود شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پیر 3 مارچ 2014 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) سینٹرل جیل کراچی میں لگائے گئے تین موبائل فون جیمرز ہٹانے کا دعوی کیا گیا ہے لیکن جیل کے اطراف رہائشیوں کو بدستور موبائل فون سروس کی بندش کا سامنا ہے۔سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے موبائل فون کے استعمال کی اطلاعات کے بعد جیل میں موبائل فون جیمرز نصب کیے۔۔

(جاری ہے)

جیمرز نصب ہونے سے جیل کے اطراف موبائل فون سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عوام کی ان مشکلات کا چیف جسٹس نے بھی نوٹس لیا اور سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ شہریوں کی مشکلات کو ختم کیا جائے۔جس پر جیل حکام نے دعوی کیا ہے کہ تین جیمرز ہٹا دیے گئے ہیں لیکن شہری اب بھی موبائل فون سروس کی بندش کا گلہ کرتے نظر آتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی کے اقدامات ضرور کیے جائیں لیکن ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس سے جیل کے اطراف رہنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :