ہمیں جمہوری پاکستان چاہئے، قوم کو تقسیم نہیں ایک کرنے کی ضرورت ہے ،شرجیل انعام میمن

پیر 3 مارچ 2014 17:38

ہمیں جمہوری پاکستان چاہئے، قوم کو تقسیم نہیں ایک کرنے کی ضرورت ہے ،شرجیل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ووزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوری پاکستان چاہیے۔ پاکستان کو اس وقت شدید اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، ایسے موقع پر قوم کو تقسیم نہیں بلکہ ایک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کی شب اپنے جاری ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہی اس ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں سیاسی و عسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر حال میں ملک کو مضبوط جمہوری ملک دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس ملک میں جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور مضبوط پاکستان پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :