قومی سلامتی پالیسی کامسودہ صوبائی حکومتوں کو بھی فراہم کر کے رائے طلب کی جائیگی

پیر 3 مارچ 2014 17:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء)قومی اسمبلی میں پیش کی جانیوالے قومی سلامتی پالیسی کامسودہ صوبائی حکومتوں کو بھی فراہم کیا جائے گا جس پر ان سے رائے طلب کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے قومی سلامتی پالیسی کے حوالے سے مرتب کی جانے والی دستاویز کو صوبوں کو فراہم کر کے ان سے رائے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مثبت اور قابل عمل تجاویز ملنے پر انہیں پالیسی کا حصہ بھی بنایا جا سکا ہے ۔ یاد رہے کہ وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا کہ انہوں نے قومی سلامتی پالیسی کے مسودے پر تجاویز دینے کے لئے وزرائے اعلیٰ کو خطوط ارسال کئے تھے لیکن کسی نے تجاویز یا اپنی آرا ء سے آگاہ نہیں کیا ۔