ایل ڈ ی اے کے 14اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پیر 3 مارچ 2014 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے ڈائر یکٹر جنرل احد خان چیمہ نے 13افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈائر یکٹر جنرل سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (جنرل کیڈر)سر مد ضمیر خان اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (جنرل کیڈر) باسط نصیر خان کی خدمات ریکارڈ ویرفیکیشن سیل میں تعیناتی کے لئے ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ (ون ) کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

استحقاقیہ رخصت سے واپس آنے والے 11اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کی بھی مختلف ڈائریکٹوریٹس میں تقرری کی گئی ہے ۔عثمان طار ق کو اسٹیٹ افسر ڈائر یکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ون) ‘عبدالمحسن ناصر کوڈائر یکٹور یٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ (فور) ‘عبیر طیب کو اسٹیٹ افسر ڈائر یکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ٹو) ‘یا سر اقبال کو سینئر اسٹیٹ افسر/ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (قائداعظم ٹاؤن) ‘محمد عثمان کوڈائر یکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ (ون) ‘ مظہر حسین کو اسٹیٹ افسر ڈائر یکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ٹو) ‘مرزا فیض الرحمن کوڈائر یکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (قائد اعظم ٹاؤن) ‘حید ر عباس کو ڈائر یکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ون)‘محمد جنید کو ڈائر یکٹور یٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ (تھر ی) ‘عمیر بن سعد اور سلمان رضا کی خدمات چیف ٹاؤن پلانرکے سپرد کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان رضا کے پا س اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (ٹاؤن پلاننگ )ڈائر یکٹوریٹ اسٹیٹ مینجمنٹ (ایونیو I) کا اضافی چار ج بھی ہوگا۔دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل مر یم کیانی نے ڈائر یکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ون ) میں تعینا ت اسٹیٹ افسر محمد مطاہر امین حیات وٹوو کو ڈائر یکٹو ریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپور ٹ کر نے کا حکم دیا ہے ۔