ایل ڈی اے نے پلاٹوں کی ٹرانسفرکے نئے طر یقہ کارکا اعلان کر دیا ‘ کل سے نافذ العمل ہو گا

پیر 3 مارچ 2014 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی رہائشی سکیموں میں پلاٹوں کی ٹرانسفر کے لئے نظرثانی شدہ طر یقہ کارکا اعلان کر دیا ہے جو کل ( بدھ) سے نافذ العمل ہوگا۔اس طریقہ کار کے تحت کسی بھی پلاٹ کی ٹرانسفر یا فروخت کے لئے درخواست دیتے وقت پلاٹ کے موجودہ مالک کو چھ دستاویزا ت لازمی طورپر پیش کر نا ہو ں گی۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات میں ایل ڈی اے کا جار ی کر دہ این او سی ‘فر وخت کنندہ اور خر یدار دونوں کے شناختی کار ڈ کی تصدیق شدہ کا پی ‘دونوں کی تصدیق شد ہ تصاویز ‘فر وخت کنند ہ کے حق میں جا ر ی شد ہ ٹرانسفر لیٹر کی تصدیق شدہ کا پی ‘دونوں فر یقین کے دستخطوں اور نشان انگوٹھا کے تین تصدیق شد ہ نمونے اور نو ٹری پبلک سے تصدیق شد ہ فر یقین کے بیا نا ت حلفی شا مل ہیں۔